ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں چونگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں فوج تعینات کر دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنوں چونگی میں مسجد کریم خان کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جیسے ہی ماتمی جلوس وہاں سے گزرا بارودی مواد پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں اور پولیس اہلکار سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوراَ بعد شہر میں پاک فوج کے جوانوں کو طلب کرکے شہر کی مختلف شاہراؤں پر تعینات کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک مشقوق شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے فورا بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ بم دیسی ساختہ تھا،بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ ڈی آئی خان دھماکے کی صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے مذمت کی ہے۔۔