پشاور میں محرم الحرام کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پشاور میں آج بھی اندرون شہر اور کینٹ کی بارگاہوں میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر شہر سیل کردیاگیا ہے۔ امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیاگیا ہے۔ جلوس جن راستوں سے گزرر ہے ہیں ان علاقوں میں تجارتی مراکز بھی بند کئے جارہے ہیں۔ خفیہ کیمرے بھی نصب ہیں۔ محرم الحرام میں اندرون شہر امام بارگاہوں اور تجارتی مراکز پر تین ہزارسے زائد سیکیورٹی اہلکارمحرم الحرام میں سیکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔