شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اورچھ اہل کار زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں دو اہل کار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع نے شہادت کی تصدیق کردی۔ شہید اہل کاروں کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے میں کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا، جس سے دو اہل کار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ حملہ آج صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر کیا گیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔