پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں نماز جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نمازجمعہ کے موقع پر پشاور کینٹ اور اندرون شہر کی جامع مساجد کی نگرانی پر اہلکار تعینات ہیں۔ بڑی جامع مساجد میں واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔ صدر بازار کو جانے والی شاہراہ بھی سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کردی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بھی اضافی نفری تعینات ہے۔

install suchtv android app on google app store