خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و سیاحت سید عاقل شاہ کے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ اٹھائیس نومبر کو سنایا جائے گا۔
جعلی ڈگری کیس میں سید عاقل شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ صوبائی وزیر عاقل شاہ اپنے وکیل عبداللطیف آفیریدی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔مدعی کے وکیل عبداللطیف آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جعلی ڈگری کا کیس چل رہا ہے اس پر فیصلہ آنے تک اس درخواست پر کارروائی روک دی جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی وکیل نے اپنے دلائل پیش کئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے فیصلہ اٹھائیس نومبر تک محفوظ کر لیا۔