پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی فائل فوٹو پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے  جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 189 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  جاں بحق افرادمیں 163 مرد،14خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، اب تک مجموعی طور پر 38گھروں کو جزوی اور 7 گھرمکمل منہدم ہوئے، حادثات صوبے کے مختلف اضلاع سوات،بونیر،باجوڑ،تورغر،مانسہرہ،شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، تیز بارشوں اور فلیش فلڈ سے باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2ہیلی کاپٹرز ضلع باجوڑ اور بونیر روانہ کر دیے گئے ہیں جہاں ریسکیوآپریشن جاری ہے، شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں  سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کیئے گئے ہیں۔

بونیر کو 15 کروڑ،باجوڑ،بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کیئے گئے ،  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی تمام متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی ہے ، پی ڈی ایم اے امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مكمل رابطے میں ہیں صورتحال كی نگرانی كی جارہی ہے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

install suchtv android app on google app store