چارسدہ کے علاقے پُرانے بازار میں سی ڈی کی دوکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
چارسدہ کے پرانے بازار میں نامعلوم شرپسندوں نے سی ڈی شاپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے آس پاس کی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف دوکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔