پشاور میں محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھ محرم الحرام سے اندرون شہر پشاور کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔
جلوسوں کی نگرانی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ شہر کی بتیس امام بارگاہوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ، حساس قرار دی جانے والی امام بارگاہوں پر ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے شہر میں چار سپریم کمانڈ پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ افغان مہاجرین کی شہر ی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہو گئ ۔