ملالہ یوسف زئی پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ شازیہ صحت یابی کے بعد گھر واپس آ گئیں ہیں۔
پشاور میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں ملالہ کی دوست شازیہ ایک ماہ تک زیر علاج رہیں اور گزشتہ روز کو انہیں صحت یابی کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔ شازیہ نے علاج کے لئے پاکستانی افواج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔ شازیہ نے کہا کہ وہ اپنی دوست ملالہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور ان کے ساتھ ایک بار پھر سے اسکول جانے کے لئے بے چین ہیں۔