خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کارخانے پر مارٹر گولا گرنے سے چار مزدور دم توڑ گئے۔ جبکہ دہشت گرد جنگجو بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں کارخانے پر نامعلوم مقام سے مارٹر گولا آکر گرا جس سے چار مزدور چل بسے۔ دھماکے سے کارخانے کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرکے لاشوں کونکالا اوراسپتال منتقل کردیا۔ دوسرا واقعہ بھی سپاہ میں ہوا جہاں کالعدم تنظیم کا جنگجو نیکمت خان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے بم نصب کررہا تھا کہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ جانے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔