یوم شہدا جموں آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

یوم شہدا جموں آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے یوم شہدا جموں آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

یوم شہدا جموں آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لائن آف کنٹرول کی دنوں جانب ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے،

چھ نومبر 1947 کا دن، جب کشمیری عوام نے پاکستان سے والہانہ محبت اور قربانی کی لازوال داستان رقم کی، قیام پاکستان کے بعد ہندوستان کے دیگر علاقوں کی طرح جموں کے مسلمانوں نے بھی پاکستان کا رخ کیا، ظالم ہندو نے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا جھانسہ دیکر 6 نومبر کے دن پلٹن گراونڈ میں جمع ہونے کا کہا جب لاکھوں کی تعداد میں مسلمان پلٹن گراونڈ میں جمع ہوئے تو انہیں ڈوگرہ اور ہندو فوج نے بے دردی سے قتل کر دیا، بھارتی ظلم اسی ہر ختم نہیں ہوا بلکہ ٹرکوں میں سوار کر کہ جموں کے مسلمانوں کو سیالکوٹ کے راستے پاکستان پہنچے کا بھی وعدہ کیا گیا،،لیکن سب کو راستے میں ہی گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیا، اس ظلم کے خلاف کشمیری ہر سال 6 نومبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،

install suchtv android app on google app store