بھارتی فوج کی بربریت ، آزادکشمیر حکومت کا 4 روزہ سوگ کا اعلان

Kashmir youm e soog Kashmir youm e soog

بھارتی فوج کے ہاتھوں سرینگر میں چودہ نمازیوں کی شہادت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آر پار کشمیر میں زبردست احتجاج جاری ہے، حکومت آزادکشمیر نے چار روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

جبکہ دفتر خارجہ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےجمعرات کے روز قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی ایک مسجد میں فائرنگ کر کہ چودہ نمازیوں کو شہید کر دیا تھا اور قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی،اندوہناک واقعے کے بعد کشمیر کے دنوں حصوں میں زبردست احتجاج اور مظاہرے کیے گئے

واقعے کے خلاف حکومت آزادکشمیر نے چار روزہ سوگ کا اعلان کیاہے

بائیس جولائی کو مقبوضہ اور آزادکشمیر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور بھارتی ظلم و بربریت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے وقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے




install suchtv android app on google app store