انیس جولائی: یوم الحاقِ پاکستان

Yom-e-Ilhaq-e-Pakistan Yom-e-Ilhaq-e-Pakistan

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم الحاقِ پاکستان آج روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

انیس جولائی جموں اور کمشیر کے مسلمانوں کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے

انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو کشمیر کے حقیقی عوامی نمائندوں نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی

قرار داد میں جموں کشمیر اور اس کے عوام کی امنگوں، جغرافیائی اہمیت اور مذہب سمیت ایک جیسے ثقافتی ورثے کے باعث پاکستان کے ساتھ الحاق کو ناگذیر قرار دیا گیا کہ کشمیرکا مستقبل پاکستان سے لازم و ملزوم ہے،

اس قرار داد کو برطانوی راج نے برصغیر تقسیم فارمولے کے تحت قابل عمل قرار دیتےہوئے آزادی دی کہ وہ جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں،

مگر بھارتی غاصبوں کو کشمیریوں کی یہ دلیری اور آزادی ایک آنکھ نہ بھائی،اور بھارتی فوجوں نے ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو سری نگر میں فوجیں اتار کر ناصرف پارٹیشن پلان کی خلاف ورزی کی بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں کا بھی خون کردیا،اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے،

دنیا بھر کے کشمیری انیس جولائی کو ہرسال پاکستان سے اپنی محبت اور عزم کا اظہار کرنے کیلئے یوم الحاق پاکستان مناتے ہین کہ وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،

آج کے دن کشمیری دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ غاصبانہ سوچ کی تکمیل جسے وہ کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے،

بھارت سرکار نے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی کو مٹانے کیلئے بے انتہا ظلم و استبداد کے ساتھ ساتھ کشمیر میں ہندو اور سکھوں کی آباد کاری کیلئے کشمیر اورڈوگرہ قوانین برائے اجازتنامہ رہائش متعارف کرائے جس کے بعد ستتر فیصد کی اکثریتی آبادی چونسٹھ فیصد تک رہ گئی

یہی نہیں انیس سو سینتالیس سے لیکر آج تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید، خواتین کو بیوہ، بچوں کو یتیمی کا روگ لگا دیا گیا،کتنی ہی خواتین غاصب فوج کے ہاتھوں پاکیزگی کھو بیٹھیں مگر عالمی برادری ٹس سے مس نہ ہوئی

بھارت نے ایک کے بعد ایک عالمی قوانین اپنی ہٹ دھرمی سے روند ڈالے

حق خود ارادیت کی آواز اٹھانے پر حریت رہنماوں کی نظر بندی، گرفتاری اور سزائیں معمول ہیں،مگر کشمیریوں کی خواہش آزادی روز اول کی طرح قائم و دائم ہے

وہ آج بھی بیک زبان ہیں کہ کشمیر اور پاکستان ایکدوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،اور انیس جوالائی اس عہد کا دن ہےکہ میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن

install suchtv android app on google app store