مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما نعیم احمد خان کو کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ںعیم احمد خان کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا،، نعیم احمد خان کو سترہ اپریل کو سری نگر عدالت میں پیش کیا گیا.حریت رہنما کو کالے قانون کا استعمال کرتے ہوئے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا تھا،، عدالت نے ان کی بیماری کو دیکھتے ہوئے ان کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا،، جس کے بعد انہیں سورہ انسٹیوٹ آف میڈیکل سائئنسز میں علاج کے لیئے رکھا گیا،، نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے حریت رہنما پر پابندی اور جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے،،، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور پولیس کا ظالمانہ رویہ کشمیر کے تنازع کے خلاف ان کے موقف سے نہیں ہٹا سکتا، بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر غیرقانونی پکڑدھکڑ اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے،، حریت رہنماؤں اور بےگناہ کشمیریوں کو نظربند کرنے اور غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنا بھی بھارتی فوج کا معمول ہے،،