مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جاری ، وادی میں سکیورٹی انتہائی سخت

Kashmir curfew Kashmir curfew

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس کے کیمپ پر حملے کے بعد وادی کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

بیمینا کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے پانچ اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔ جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمان پر حملے کے مبینہ ملزم افضل گورو کی لاش کو کشمیر لائے جانے کے مطالبے پر تحریک جاری ہے۔ مظاہروں اور ہڑتالوں کو روکنے کے لیئے وادی میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور قابض فوج نے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ افضل گورو کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد جاری احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیئے قصبہ بارہمولہ ، سنگرامہ سوپور،سمیت کئی ایک مقامات پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے عوام اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس سے کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store