یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر یوم یکجہتی کشمیر

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی دعاؤں سے ہوا۔ ہر شہر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مقررین بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کے ارکان اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ بعد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یادداشت پیش کی جائے گی جس میں اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاس کردہ قراردادوں پر عملد رآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ لاہور میں نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالا جائے گا ۔اسلام آباد میں تمام سفارتی مشنوں کے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں قراداد کی یاداشت بھی پیش کی جائے گئی

install suchtv android app on google app store