کشمیریوں پر بھارتی مظلام کو چونسٹھ برس بیت گئے

کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ

بھارت میں آج چونسٹھ واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے جبکہ مظلوم کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں ۔

 

کشمیریوں پر بھارتی مظلام کو چونسٹھ برس بیت گئے لیکن دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کہلانے والے بھارتی غاصبوں نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ ختم نہیں کیا ،عوامی رائے اور عوام کے اقتدار کا ڈھونگ پیٹنے والی بھارتی قیادت اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود اسے پورا نہیں کرسکی ۔
بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے بجائے ان کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیاگیا جوبغیر کسی وقفے کے جاری ہے بھارتی فوج نے چھ سے زائد عشروں میں لاکھوں کشمیریوں کوشہید کیا اورظلم کی انتہا کرتے ہوئے خواتین کی بے حرمتی کی اس کے باوجود اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ کہلانے کا ڈھنڈورا پیٹنا اس کا معمول ہے ،عالمی برادری نے بھی بھارت کے اس ظلم کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اوردنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے وادی میں شٹرڈائون ہڑتال کی کال دی ہے حریت رہنماء سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کے سامنے بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے عالمی برادری بھارت کے نام نہاد جمہوری طرز فکر کوسمجھنے کی کوشش کرے اور کشمیرکی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

 

install suchtv android app on google app store