مغربی سرحد کے باعث مسئلہ کشمیر کو پیچھے دھکیلا گیا: مولانا فضل الرحمن

مغربی سرحد کے باعث مسئلہ کشمیر کو پیچھے دھکیلا گیا مغربی سرحد کے باعث مسئلہ کشمیر کو پیچھے دھکیلا گیا

کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مغربی سرحد کے باعث مسئلہ کشمیر کو پیچھے دھکیلا گیا، بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی پاکستان کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسلام آباد میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی طاقتوں کے معیارات مختلف ہیں۔ مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔

 

انھوں نے کہا کہ بھارت پانی روک کر پاکستان کو زرعی بحران کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو کشمیر پر یکساں موقف اختیار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store