آزاد کشمیر میں حالات معمول پرآگئی، موبائل سروس بحال ہوگئی

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، موبائل سروس اور بازار دوبارہ فعال فائل فوٹو آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، موبائل سروس اور بازار دوبارہ فعال

عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔

باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store