وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی یوم آزادی پاکستان کی مبارک باد

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فائل فوٹو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی تاریخی، نظریاتی اور عسکری اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں قیامِ پاکستان کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔

اور حالیہ معرکۂ حق میں مسلح افواج کی جرات و قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ اور بے لوث قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت، پاکستان، وجود میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کا یہ دن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ مسلح افواجِ پاکستان نے حالیہ معرکہ حق میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت، بہادری اور استقامت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اور دشمن کو شکست فاش دی اور قومی سلامتی کا بھرپور دفاع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی اجتماعی خواہشات، قومی امنگوں اور نظریۂ پاکستان کی بنیاد پر عمل میں آیا، جو دو قومی نظریہ کی سچائی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی ہمیں ان اسلاف کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں، اور یہ دن اُن عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

install suchtv android app on google app store