استور کے قریب گلٹری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افسوسناک واقعہ گلٹری سیکٹر کے علاقے منی مرگ استور کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب سرحدی حفاظت پر مامور پاک فوج کے چھبیس جوان اچانک گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بائیس جوانوں کو بچا لیا گیا۔ جبکہ چار جوان شہید ہوئے ہیں جن کے جسدِ خاکی نکال لئے گئے ہیں۔
برفانی تودا گرنے کے باعث زخمی ہونے والے اہلکاروں کو امداد کےلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔