گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے اراکین کا دورہ سچ ٹی وی

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وزیر بیگ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وزیر بیگ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے اراکین نے سچ ٹی وی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ذمہ دار صحافت کیلئے سچ ٹی وی کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے اراکین اسپیکر وزیر بیگ کی قیادت میں سچ ٹی وی ہیڈ آفس پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اراکین اسمبلی کو سچ ٹی وی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرایا گیا اور سچ ٹی وی کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس دوران اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ سچ ٹی وی نے پاکستان کی الیکٹرانک میڈیا کی تاریخ میں ذمہ دار صحافت کا اعلیٰ معیار قائم کر دیا ہے۔ سچ ٹی وی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ سچ ٹی وی نے دیگر ٹی وی چینلوں کے برعکس ہمیشہ اسلامی اقداراور مشرقی روایات کو فروغ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سچ ٹی وی نے محروم قوموں سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی آواز کو ایوانوں تک پہنچا کر اپنے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store