گلگت میں 2 روز کی کشیدگی کے بعد صورتحال معمول پر آرہی ہے جبکہ استور،غذر اور گلگت میں دوسرے دن بھی موبائل فون کی سروس معطل ہے
ضلع گلگت میں امن و امان کی صورتحال کے باعث دوسرے روز بھی موبائل فون سروس بند ہے۔ڈپٹی کمشنر شہباز طاہر کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس کو بند کرنے کا مقصدشر انگیز میسیجز پھیلانے والوں کا سراغ لگانا ہے آج کسی بھی وقت موبائل فون سروس بحال کردی جائیگی۔ ادھردو روزقبل شہر میں فائرنگ کے دوران 2افراد کی ہلاکت اور 4افراد کے زخمی ہونے کے بعد آج شہر میں صورتحال معمول پر آگئی ہے،ضلع استور اور غذر میں بھی امن و امان قائم رکھنے کیلئے موبائل فون سروس بند رکھی گئی ہے۔