وزیراعظم نوازشریف جمعے کو گلگت بلتستان جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم ضلع دیامر کا بھی خصوصی دورہ کریں گے اور دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ کا وزٹ کرنے کے بعد ضلع ہنزہ نگر میں عطا آباد جھیل کا جائزہ لیں گے۔

دورے کے دوران میاں نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے وفد اور ممبران اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد گلگت بلتستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 

install suchtv android app on google app store