اسلام آباد: شاہراہِ قراقرم عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

شاہراہِ قراقرم عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطوں کا طریقہ کار واضح کرے، شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی خصوصی کاوش کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے اور اس پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہو گئی جبکہ وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان حکومت خیبر پختونخواکے ساتھ رابطوں کا طریقہ کار واضح کرے، اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حتی الا امکان کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، دونوں صوبوں کے عوام بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کریں اور شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانے کے لئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جی۔ بی اسکائوٹس کی ایک کمپنی تیاری کے مراحل میں ہے جو جدید اسلحہ اور متعلقہ آلات سے مسلح ہو گی۔ شاہراہ اور اس پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لیے بہت جلد 2000اہل کاروں پر مشتمل فورس قائم کریں گے۔

install suchtv android app on google app store