سانحہ چلاس میں پاک فوج کے کرنل، کیپٹن اورایس ایس پی کے قتل میں ملوث ماسٹرمائنڈ اورمطلوب ترین مرکزی ملزم حمید اللہ کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
تہرے قتل میں ملوث ماسٹرمائنڈ اورمطلوب ترین مرکزی ملزم حمید اللہ کی کوہستان اورشانگلہ کے سرحدی علاقے میں موجودگی کی اطلاع تھی۔خبرملتے ہی سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور فوری کارروائی کا فیصلہ کیاگیا، گھر پر چھاپہ ماراگیاجہاں مرکزی ملزم اورماسٹرمائنڈ حمید اللہ پکڑاگیا۔
چھ اگست کو پاک فوج کے کرنل غلام مصطفی ٰ،کیپٹن اشفاق اورایس ایس پی محمد ہلال کو اہم میٹنگ سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل دیاگیاتھا۔
واقعے میں چھ ملزمان کونامزد کیاگیاتھا جس میں مرکزی ملزم حمید اللہ کے سوا اس کے دیگرساتھی مشتاق عرف کمانڈر،رحمت عمردین، محمد نبی عرف قاری حسنین پہلے ہی گرفتارکئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر دوملزمان لیاقت اورعبدالحمید اب تک مفرورہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔