محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اسسٹنٹ چیف اسرار احمد نے بتایا کہ اس ضمن میں مجاز حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے گلگت کے علاقہ حلقہ نمبر 2 کے مشکے گائوں میں 1.5 میگاواٹ پن بجلی گھر لگانے کی منظوری دیدی ہے جو تین ماہ میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اسسٹنٹ چیف اسرار احمد نے بتایا کہ اس ضمن میں مجاز حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔