چلاس: قاتلانہ حملہ میں کرنل اورکیپٹن سمیت ایس ایس پی دیامیر شہید

Terrorist attack on colonel and sp diamer Terrorist attack on colonel and sp diamer

چلاس میں دہشت گردوں کے حملہ میں کرنل اور کیپٹن سمیت ایس ایس پی دیامیر شہید ہوگئے، فائرنگ سے دوسکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں دہشت گردوں نے رونئی کے مقام پرکرنل غلام مصطفیٰ اور ایس ایس پی دیامیرہلال احمد خان کی گاڑیوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ڈی سی او ہاؤس سے میٹنگ کے بعد واپس آ رہے تھے۔

زرائع کے مطابق دونوں افسران اپنی گاڑیاں خود چلا رہے تھے اورسکواڈ بھی ہمراہ تھا,حملہ میں کرنل غلام مصطفیٰ اور ایس ایس پی دیا میرہلال احمد خان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کیپٹن اشفاق عزیز سمیت تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کیپٹن اشفاق عزیز دوران علاج دم توڑ گئے, سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئےدہشت گردوں کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store