اسکردو میں کےٹو کی مہم جوئی کے دوران دو کوہ پیماہ لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والے دونوں کوہ پیماؤں کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔
نجی کلب کے مطابق تریپن سالہ مارٹن والٹر اور اس کا بیٹے ڈینالی کا چھبیس جولائی سے رابطہ منقطع ہے۔ دونوں کوہ پیماؤں کا کیمپ تھری تک رابطہ بحال تھا جس کے بعد منقطع ہو گیا۔ دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے جانے والے نیپالی مہم جو کے مطابق کیمپ تھری پر برفانی تودہ گرا ہے۔ جس کی وجیہ سے حادثہ پیش آنے کا امکان ہے۔
رواں سال براڈ پیک، گشہ بروم اور کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران اب تک نو کوہ پیما لاپتہ ہوئے جن میں سے سات کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔