سانحہ دیامر، غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Nangha parbat Nangha parbat

سانحہ دیامر میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایک ملزم کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری منیراحمد بدانی اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران  میڈیا کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ نانگا پربت پرسیاحوں کے قتل میں سولہ ملزمان ملوث ہیں اور ان کی شناخت ہو چکی ہے، شناخت کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ  دیامر اور چلاس کے پہاڑی علاقوں میں مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store