اسکردو: امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام مفت طبی کیمپ کا اہتمام

Skardu Medical camp Skardu Medical camp

اسکردو میں امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک کے نامور ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

انسانی فلاح کے لیے سرگرم امام خمینی ٹرسٹ نے سکردو میں مختلف امراض کے لیے مقامی اسپتال میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا، طبی کیمپ میں پانچ سو سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے اور ادویات فراہمی کی سہولت دی گئی۔

گلگت بلتستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر شریف استوری کی نگرانی میں لگائے جانیوالے مفت طبی کیمپ میں بیس کے قریب مریضوں کا آپریشن بھی کیا گیا۔ڈاکٹر شریف استوری کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ایسے بچوں کو لایا گیا جن میں خوراک اور آئیو ڈین کی کمی، خون کی کمی کی شکایات عام تھیں۔

انتظامیہ کی مطابق طبی کیمپ اسکردو میں تیس جون تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store