پریس کلب اسکردو کی عمارت پر سرکاری قبضے کے خلاف یاد گار شہداء پر مقامی صحافیوں کا احتجاج چودھویں روز بھی جاری رہا۔
پریس کلب اسکردو کی عمارت سابق وفاقی وزیر اطلاعات نثار اے میمن نے دو ہزار دو میں اسکردو پریس کلب کے حوالے کیا تھا جس پر دو ہفتے قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے حکم پر مقامی انتظامیہ نے رات ایک بجے تالہ توڑ کر قبضہ کیا اورعمارت میں موجود سامان اٹھا کر لے گئے۔
واقعے کے خلاف مقامی صحافی گزشتہ دو ہفتوں سے یادگار شہداء پر احتجاج کررہے ہیں جہاں صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال بھی شروع کردی ہے جس کا دورانیہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔۔