اسکردو: دریائی کٹاو سے 3000 گھروں پر مشتمل قصبہ دریا برد ہونے کا خدشہ

Overflow of river at distric Skardu G.B Overflow of river at distric Skardu G.B

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسکردو ائیرپورٹ سے ملحقہ گاوں حوطو میں دریائی کٹاو سے تین ہزار مکانات سمیت گلگت اسکردو روڈ دریا برد ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

اٹھارہ سو گھرانوں پر مشتمل اسکردو کے نواحی گاوں حوطو کئی سالوں سے دریائی کٹاو کی زد میں ہے اب تک آٹھ ہزار کنال سے زائد لوگوں کی ملکیتی اراضی کے علاوہ تین کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلات تباہ ہوچکے ہیں۔ پچھلے ایک ماہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد  دریائی کٹاو میں تیزی آگئی ہے اور دریا کا پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے.

 

دریا کا پانی رہائشی مکانات سے صرف پچاس فٹ دور رہ گیا ہے۔ جبکہ کئی مقامات پر گلگت اسکردو روڈ سے دریا کا فاصلہ بیس فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے۔

 

گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ دریائے سندھ میں سیلابی پانی میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ صوبائی حکومت اور اسکردو کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جس سے عوام شدید مایوس نظر آتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store