اسکردو میں لینڈ سلائنڈنگ سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔
اسکردو کے دریائے برالدو میں تین سو فٹ بلند برفانی تودہ گرنے سے دریا کا پانی رک گیا اور اس کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ چند دن میں پانی سیکڑوں فٹ بلند ہو گیا اور قریبی آبادیوں کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سچ نیوز نے خبر بریک کی تو گلگت بلتستان حکومت حرکت میں آگئی اور امدادی ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انکشاف کیا ہے کہ جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے اور خطرہ اب ٹل گیا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے اسکردو کے ہوتو گاؤں کی پانچ سوکنال زمین پہلے ہی زیر آب آ چکی ہے۔ اس علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور کے ٹو جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔