دریائے برالدو کی مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج شروع

دریائے برالدو کی مصنوعی جھیل دریائے برالدو کی مصنوعی جھیل

اسکردو میں دریائے برالدو میں مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

اسکردو کی سب ڈویژن شگر کے نواحی علاقے ہوتو کے مقام پر دریائے برالدومیں ساڑھے تین سوفٹ بلند اور آٹھ سوفٹ چوڑا مٹی کا تودہ گرنے کے باعث دریا کا بہائو رکا ہوا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے مصنوعی جھیل کی لمبائی چار کلو میٹر تک پھیل گئی ہے جس کے باعث اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوتو گائوں کی پانچ سوکنال زرعی اراضی اوردرختوں کونقصان پہنچ چکا ہے متاثرہ مقامات پر مزید لینڈسلائیڈنگ کے خدشات موجود ہیں اور کے ٹو کے لئے جانے والی سڑک بھی بند ہوگئی تھی ۔ امدادی کاموں کے بعد اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج شروع ہو چکا ہے۔ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ پانی کے اخراج سے اطراف کی آبادیوں کو موجود خطرہ ختم ہو جائے گا۔ اور سڑک اورراستے میں موجود پلوں کو اس سے نقصان نہیں پہنچے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ضلعی انتظامیہ کووارننگ سسٹم نصب کرنے اور کمشنر اورڈپٹی کمشنر کومتاثرہ مقامات کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کو تین روز ہو چکے ہیں ۔اسپل وے بنانے کے دوران ہونے والے دھماکوں سے اطراف کی آبادی میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی خبر سب سے پہلے سچ ٹی وی نے نشر کی تھی جس کے بعد امدادی ٹیم مصنوعی جھیل کے مقام پر پہنچی تھی۔

install suchtv android app on google app store