اسکردو میں پہاڑی تودہ گرنے سے دریائے شگر کا پانی رکا ہوا ہے جس سے مصنوعی جھیل بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی آباد ی کو نقل مکانی کی ہدایت کی ہے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
علاقے میں ہلال احمر کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔