گلگت بلتستان میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
چہلم امام حسین علیہ سلام کے جلوس میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستے بند رہے۔ جلوس انجمن حسینیہ نگر سے برآمد ہوا۔ عزاداران امام مظلوم کربلا نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے پرسہ داری کی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنےکےلئے امامیہ اسکاوٹس، پولیس اور رینجرز تعینات تھی۔