فاٹا، سرحدی علاقوں اور گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگئی۔
صوبائی رابطہ کارپولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر سیف الرحمن نے بتایا کہ پولیو کے خاتمہ کی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر چوبیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
گلگت بلتستان میں محکمہ صحت نے تمام دس اضلاع میں تین روزہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے چودہ سہ میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دو لاکھ سترہ ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔