گلگت بلتستان میں آپریشن کی باتیں کرنے والوں کی مذمت، قاتلوں کو گرفتار کریں: سید رضوی

RAZI-UD-DIN RAZI-UD-DIN

گلگت بلتستان پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید رضی الدین رضوی کہتے ہیں گلگت میں آپریشن کی بات کرنے والے سانحہ لولو سر، چلاس اور کوہستان میں مارے گئے بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

سید رضی الدین رضوی نے گلگت بلتستان سے جاری کئے گئے بیان میں گلگت بلتستان میں آپریشن کی باتیں کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سانحات کے ذمہ دارآزاد پھر رہے ہیں۔ہائی پروفائل ملزمان کو جیلوں سے فرار کرا کر امن پسند شہریوں کیخلاف آپریشن کی بات کرنا سازش ہے ۔پہلے سانحہ لولو سر، چلاس اور کوہستان میں بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ان واقعات کے ذمہ دار آزاد ہیں ایسی باتوں سے حالات خراب ہوں گے ۔

install suchtv android app on google app store