طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث پھیلنے والی کشیدگی کے پیش نظر گلگت میں آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد پھیلنے والی کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے گلگت شہر میں غیر معینہ مدت تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے جبکہ آج موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ دوسری جانب طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد قراقرم یونیورسٹی پیر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گلگت میں طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی تھی جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔