گورنر گلگت بلتستان نے کہا اس منصوبے کے تحت شروع کئے جانے والے دوسرے مختلف منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
گلگت بلتستان کے گورنر محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بھاری سرمایہ کاری سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس منصوبے کے تحت شروع کئے جانے والے دوسرے مختلف منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں میڈیا ،مساجد بورڈ کے ارکان اور دوسرے متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا۔