وزیراعظم کی بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نواز شریف کو گلگت بلتستان میں جاری بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وہ بدھ کو اسلام آباد میں پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے باتیں کر رہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلطان مدد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں جاری بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ منصوبے بروقت مکمل کئے جانے چاہئیں تاکہ ملک میں بجلی کی قلت کو کم کیا جا سکے۔

سلطان مدد نے وزیراعظم کو بتایا کہ علاقے کے عوام نے وزیراعظم کے گزشتہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کا خیرمقدم کیا ہے اور پرامید ہیں کہ ان منصوبوں کی تکمیل ان کی زندگیوں میں معیاری بہتری لائے گی۔

install suchtv android app on google app store