تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کو قبل از انتخاب دھاندلی اور ترقیاتی پیکیج کو شعبدہ بازی قرار دیدیا۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان میں قبل از انتخاب دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے۔
نواز حکومت نے پہلے اپنے وفاقی وزیر برجیس طاہر کو گورنر بلتستان مقرر کیا، اپنی مرضی کی نگران کابینہ بنائی اور اب نام نہاد ترقیاتی پیکج کا اعلان کرکے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔
عمران خان نے ترقیاتی پیکج کو سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پری پول دھاندلی کا تسلسل سے جاری سلسلہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ شفاف انتخابات کے لئے غیر جانبدار نگران سیٹ اپ ناگزیر ہے۔