گلگت میں دہشت گردحملوں کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔
وفاقی وزارت داخله نے ایک خط کے ذریعے وزیر ستان سے دہشت گردوں کی گلگت بلتستان میں داخلے کی اطلاع دی ہے جس پر سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئےاور عاشورہ محرم کے موقع پر دہشت گردی کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں۔ شہر میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ماتمی جلوسوں میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ھے۔