چوہدری نثار کی ڈی جی سکاؤٹس گلگت بلتستان بریگیڈیئر فاروق سے ملاقات

ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جائیگا، قومی ایکشن پلان کے تحت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کارروائی جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں کسی کو امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گلگت جیل سے فرار دہشتگردوں کو ہر قیمت پر گرفتار ہونا چاہیے فرار کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیگی، ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

وہ ڈائریکٹر جنرل سکاؤٹس گلگت بلتستان بریگیڈیئر فاروق سے پنجاب ہاوس میں بدھ کو ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔

ڈی جی سکاؤٹس نے وزیر داخلہ کو گلگت بلتستان میں امن وامان اور گلگت جیل سے دہشتگردوں کے فرار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے علاوہ ان اقدامات آگاہ کیا جو مفرور دہشتگرد وں کی گرفتاری کیلئے کیے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store