گلگت جیل پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سزائے موت کے 2 قیدیوں کو چھڑا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گلگت جیل پر حملہ کردیا اورسزائےموت کے 2 قیدیوں سمیت 4 ساتھیوں کو چھڑا لیا مسلح افراد کیساتھ جیل پولیس کی جھڑپ میں فرار ہونے والے 2 قیدی زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
جیل پر حملے اور قیدیوں کے فرار ہونے پر آئی جی نے جیل وارڈن اور 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جبکہ قیدیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔فرار ہونے والے قیدیوں پر سانحہ نانگا پربت میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔