گلگت: امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دس محرم الحرام تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دس محرم الحرام تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

شہر میں دس محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ دو دن قبل گلگت می موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے کراچی حیدرآباد اور خیرپور میں گیارہ محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ملک کے اکثر شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store