گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں اچانک آنے والے بڑے اور تباہ کن سیلابی ریلے نے نہ صرف کھیت کھلیان، مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ تالی داس گاؤں کو مکمل طور پر بہا کر صفحۂ ہستی سے مٹا دیا، جس کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات اور بے گھری کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ضلع غذر کے علاقے راؤشن میں رات 1 بجے کے بعد گاؤں راوشن کےعلاقے تالی داس نالے میں گلیشیر پھٹنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔
نالے سے چرواہے نے کال کر کے گاؤں میں اطلاع دی جس کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
تالی داس گاؤں مکمل مٹ گیا ،100 کے قریب گھرانے مکمل تباہ ہوگئے۔
سیلاب کے باعث دریائے غذر اس وقت رک گیا،نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا۔