گلگت: امام خمینی ٹرسٹ کیجانب سے مستحقین میں رضائیاں تقسیم

امام خمینی ٹر سٹ کی جانب سے گلگت کے نو احی علا قوں میں رضا ئیا ں تقسیم کر دی گئی۔

امام خمینی ٹرسٹ کی جا نب سے گلگت کے نوا حی علا قوں جلال آباد، با رگو با لا اور با رگو پا ئن میں بلا تفریق نا دار اور مستحق افراد میں رضا ئیا ں تقسیم کر دی گئی۔ اس دوران بار گو با لا اور با رگو پا ئن کے علماء اور عمائدین کا کہنا تھا کہ اما م خمینی ٹرسٹ نے علاقے میں مستحق افراد کا خیال رکھا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امام خمینی  ٹرسٹ نے علاقےسے تعصبات کے خاتمے کیلئے جس طرح کا کر دار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ۔ اس موقع پر  کوارڈینیٹر امام خمینی ٹرسٹ ولایت بلتی کا کہنا تھا کہ چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے جس مشن پر کام کیا جا رہا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج بارگو بالا اور بارگو پائین کے عوام بلاتفریق مسلک و فرقہ ایک ساتھ بیٹھے ہیں، ہم آئیندہ بھی ان علاقوں پر بھر پور توجہ دیں گے اور علاقے سے غربت سمیت تعصبات کے خاتمے کیلئے بھی کردار ادا کرتے رہیں۔

انھوں نے کہا کہ امام خمینی ٹرسٹ ملک بھر میں بڑے عرصے سے کام کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ  اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے چئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کلیدی کردار ہے۔ ان کے پر خلوص مشن کا نتیجہ ہے کہ آج  بارگو بالا اور پائین کے عوامجو عرصے سے بٹے ہوئے تھے ایک ساتھ  بیٹھے ہو ئے ہیں۔

ولایت بلتی کا کہنا تھا کہ رمضان میں بھی عوام کی خدمات جاری رکھیں گے اور انشا اللہ چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی خود بھی جلد علاقے کا دورہ کریں گے اور عمائدین علاقہ اور علما سے ملاقات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store