جعلی الیکشن کے زریعے برسراقتدار آنے والی کسی حکومت کو نہیں مانتے: علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے زریعے برسراقتدار آنے والی کسی حکومت کو نہیں مانتے ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے زریعے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائیں جائیں بدقسمتی سے آج جو ہم پر حکمران مسلط ہیں وہ جھوٹے، بدکردار ،کرپٹ اور لٹیرے ہیں۔

اسکر دو میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہونے والی بیداری ملت واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھاکہ جو الیکشن چوری کرکے جعلی مینڈیڈیٹ لیکر جعلی حکومت بنا لیں ان انکی حکومت کو ہم نہیں مانتے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق پاکستان کے گلی گلی میں لے کر جائیں گے یہاں کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اشرافیہ سے عوام کے حقوق چھین کر دم لیں گے ،علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے ہم اپنی مظلومیت کو چھوڑ کر متحد ہو جائیں اور ظالم حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کردیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی نے کہا کہ یہاں سے الیکشن جیت کر وزیر اعلی بننے والے نے اپنے حلقہ میں بھی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ لوٹ مارکر کے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے محل تعمیر کرلیے ہیں انھوں نے کہاکہ یہاں کے غیور عوام ملک کے دفاع اور محبت کا حق ہمیشہ ادا کرتے رہے مگر گذشتہ67سالوں سے انہیں انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہرحکمران نے ہمارے حقوق پر ڈاکے ڈالے اسکے باوجود گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا۔

کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے وائس چئیرمین صاحبزادہ حسین رضا ،منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید فرحت عباس شاہ،اہل حدیث رہنما حافظ بلال زبیری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما جواد کاظمی ،مسلم لیگ (ق) کے رہنما ظفر ریلے اور بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا سید محمد رضاو دیگر نے بھی خطاب کیا

 

install suchtv android app on google app store